پی ڈی ایم ٹولہ کبھی استعفے نہیں دے گا، فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا کی منفی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، کنیز اول اور کنیز دوم کی حالت قابل رحم ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کہ ملکی دولت بے دردی سے لوٹنے والوں میں لانگ مارچ کی ہمت نہیں، یہ گھٹیا اپوزیشن ہے، جسے راجکماری ہانگ رہی ہے اور سندھ کا شہزادہ بے بسی اور لاچارگی کی علامت بن چکا ہے۔ مارچ اور استعفوں کی گیدڑ بھبکیاں دینے والوں کا لونگ گواچ چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ استعفے صرف ڈرامہ ہے پی ڈی ایم کا ٹولہ کبھی استعفے نہیں دے گا۔ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا وبا میں انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والوں کو شرم ہے نہ حیا، اپوزیشن نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرکے کرونا میں اضافہ کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔