پٹرولیم ڈویژن نے جنوری 2021 کیلئے 12 ایل این جی کارگوز کا انتظام کر لیا۔

پٹرولیم ڈویژن نے جنوری 2021 کیلئے 12 ایل این جی کارگوز کا انتظام کر لیا ہے،
ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق مزید کچھ کارگوز میں اضافی ایل این جی کا بھی بندوبست ہو گیا ہے، ترجمان کے مطابق اسی طرح سوئی سدرن کو کراچی اور کوئٹہ میں کم پریشر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم کابینہ سے منظور شدہ لوڈ منیجمنٹ پلان کیمطابق سی این جی اور پاور کیپٹو یونٹ کی گیس بند کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق عوام سے اپیل ہے کی گیس کا استعمال سمجھداری سے کریں، گیس کمپیسر کا استعمال غیر قانونی ہے، گیس کمپیسر سے گیس پریشر میں کمی کا سبب بھی بنتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوری 2021 کیلئے جنوری 2018 کی نسبت 30 فیصد زیادہ اور سستی ایل این جی منگوائی جا رہی ہے، سردی کی لہر بڑھنے سے سوئی نادرن سسٹم میں سٹی لوڈ 9 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔