پنجاب میں کورونا کے 176 نئے کیسز رپورٹ،
صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مہلک وائرس سے 9 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 2319 ہوچکی ہے،ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار936ہوگئی، جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 97 ہزار271 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے لاہور میں 93، راولپنڈی16، ملتان 21، گوجرانوالہ7 اور چنیوٹ میں 5 کیسز سامنے آئے۔ جبکہ بہاولپور 2، چکوال 8، قصور2، گجرات 3، سرگودھا2 اور ننکانہ میں 3کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح سیالکوٹ5، رحیم یار خان3، اٹک 2جبکہ بہاولنگر، جھنگ، لودھراں اور وہاڑی میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔