پنجاب میں کورونا میں اضافہ، بیک اپ وارڈز کی بحالی شروع
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہونے لگا، پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بیک اپ وارڈز کی بحالی شروع کر دی گئی۔ پی کے ایل آئی لاہور میں کورونا وارڈ دوبارہ کھول دیا گیا ہے تفصِلات کے مطابق مریضوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں بیڈز کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔ ساتھ ہی ایکسپو سنٹر ٹرائی ایج اسپتال بھی فعال کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔تاہم ٹرائی ایج اسپتال بنانے کا مقصد اسپتالوں سے کورونا مریضوں کا لوڈ کم کرنا ہے۔