پنجاب،24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 77 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں 2ماہ بعد دوبارہ سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا، رپورٹ کے مطابق اگست اور ستمبر میں یومیہ اوسطاً مریضوں کی تعداد 25 تھی، لاہور میں اکتوبر کے پہلے 11دن میں 670 مریض رپورٹ ہوئے اور اکتوبر میں مریضوں کی یومیہ اوسطاً تعداد 60 تک پہنچ گئی۔تفصِلات کے مطابق پنجاب میں 24گھنٹے کےدوران کورونا کے 77نئے کیس سامنے آئے اور کوروناکاایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 96 ہزار 945 ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد1561ہے،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ستمبر کی نسبت اکتوبر کے 12دن میں مریضوں کی تعداد معمولی اضافہ ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہریوں کا پہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔جبکہ چیئرمین کوروناایکسپرٹ پروفیسرمحمود شوکت کا کہنا ہے کہ کوروناایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کیسز بڑھے، جلسے جلوس، نجی تقریبات بھی کورونا میں اضافے کا باعث ہیں، موسم کی تبدیلی کورونا کی شدت سے واپسی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔