پنجاب،شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں چار افراد زخمی
پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لئے، قومی شاہراہ پر لاہور سے ساہیوال تک حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اورفوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ہڑپہ، کسوال، اقبال نگراور چیچہ وطنی میں حد نگاہ سو میٹر رہ گئی، شاہراہوں پرٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔ اوکاڑہ میں شدید دھند کے باعث دو موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں دوبچوں سمیت چارافراد زخمی ہو گئے۔ ٹبہ سلطان پورمیں بھی دھند سے ٹریفک کی رفتارسست پڑگئی۔ اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اورفوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔