پاکستان میں کورونا کے 1502 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1502 نئے کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے جس کے بعد فعال کیسسز کی تعداد 16 ہزار 912 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 تک پہنچ گئی جبکہ 24 گھنٹوں میں 20 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار943 تک جا پہنچی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 898 ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 922،پنجاب ایک لاکھ 6ہزار208، خیبر پختونخوا میں 40ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار 652 کیسز سامنے آئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔