پاکستان میں مزید 2 ہزار701 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار701 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔تفصِلات کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں 53 اموات ہوئِی ہیں۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار703 ہے۔ 5 لاکھ 68 ہزار65افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار698افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار452، خیبر پختونخوا 2 ہزار138، اسلام آباد میں 520، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 317 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔