پاکستانی حکومت نے وبا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا، چینی سفیر

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤژنگ کا کہنا ہے کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام نے کووڈ پر اتنی جلدی قابو پا لیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کورونا پر قابو پانے میں مدد ملی، ہر بچے اور والدین کے لیے اس طرح کی صورت حال سے نمٹنا مشکل ہے۔یاؤژنگ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پاکستان کی حکومت نے اس وبا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا، کورونا پاکستان اور چائنہ کے لیے ایک بڑاچیلنج ثابت ہوا یہ چیلنج دنیا کو بھی اپنے لپیٹ میں کیے ہوئے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان وہ ملک ہے جس نےچین کی اس معاملےمیں پہلے مدد کی، وزیراعظم نے چینی حکومت اور عوام کی مدد کیلئےسب سے پہلےاعلان کیا، چینی حکومت اور عوام وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔