کراچی مویشی منڈی کی تیاریاں مکمل

کراچی میں ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگنے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، ملک بھر سے بیوپاری اپنے جانوروں کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے، انتظامیہ کا کہنا ہے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا، منڈی میں سماجی فاصلے رکھنا اور ماسک پہننا لازمی ہوگا۔مویشی منڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ منڈی میں 5 لاکھ مویشی رکھنےکے انتظامات کئے گئے ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی درخواست ہے۔ مویشی منڈی میں کھانے پینے کے اسٹالز کی بکنگ کا بھی آغاز ہوگیا ہے، منڈی میں آئندہ ہفتے بڑی تعداد میں جانور لائے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔