ملک میں کورونا کے613 نئے کیسز کی تصدیق
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 613 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گیارہ مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 201 ہوچکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 8 سو 32 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 116 ہے، اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 128 کورونا وائرس مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔تفصِلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 25 ہزار 859 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے،دوسری جانب ڈاکٹرز اور ماہرین نے پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر کا اندیشہ بھِ ظاہر کر رہے ہی