ملک میں قومی سطح پر انسداد پولیو مہم کی تیاری

صحت کے معاون خصوصی کی زیرصدارت پولیوصورتحال پراجلاس ہوا ، جس میں وفاقی سیکرٹری صحت، انسداد پولیوپروگرام حکام اور دیگر نے شرکت کی۔ سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹربرائے پولیو ڈاکٹر صفدررانا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ملک میں قومی سطح پرانسدادپولیو مہم کی تیاری ہے، مہم میں4کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے بریفینگ میں انھوں نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث انسداد پولیو سرگرمیاں 4 ماہ معطل رہیں، جولائی،اگست کےدوران کامیاب انسدادپولیو مہم چلائی گئیں۔ ڈاکٹر صفدررانا کا یہ بحی کہنا تھا کہ رواں ماہ ملک میں قومی سطح پرانسدادپولیو مہم کی تیاری ہے، قومی انسدادپولیو مہم میں4کروڑ بچوں کو قطرےپلانےکاہدف ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ انسدادپولیو ورکرزقومی ہیروزہیں، صوبوں کےتعاون سےانسدادپولیو حکمت عملی میں بہتری لائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔