ملک بھر سے ٹڈی دل کا خاتمہ
فصلوں کے دشمن کہلانے والے ٹڈی دل کا سب سے پہلے خیبرپختونخوا میں خاتمہ کیا گیا تھا جس کے بعد پنجاب اور پھر مرحلہ وار تمام صوبوں سے ٹڈیاں ختم کردی گئیں، ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس میں اب بڑی کامیابی مل گئی نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق ٹڈیوں کے خلاف مشن کامیاب ہوگیا آج ملک کے کسی صوبے میں ٹڈی دل نہیں پایا گیا۔ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان سے بھی ٹڈیاں ختم کردی گئیں۔ ترجمان این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں آج کہیں بھی ٹڈی دل نہیں پایا گیا،