معروف سیاستدان کشمالہ طارق نے خاموشی سے شادی کر لی
معروف سیاستدان کشمالہ طارق نے خاموشی سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف خاتون سیاستدان اور محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کشمالہ طارق کے نکاح کی تقریب سادگی سے اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ کشمالہ طارق معروف کاروباری شخصیت وقاص خان کو بطور جیون ساتھی منتخب کیا ہے۔تاہم کشمالہ طارق کی رخصتی کی تقریب 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ جبکہ خاتون رہنما کی جانب سے تاحال اپنی شادی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔