لاہور جلسہ، مریم نواز نے خواتین پارلیمنٹرینز کو جاتی امراطلب کرلیا

لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مریم نواز نے خواتین پارلیمنٹرینز کو جاتی امراطلب کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور جلسے میں خواتین کے لیے الگ پنڈال بنایا جائے گا جس کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں خواتین پنڈال کو بھرنے کے لیے خصوصی ہدایات دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی خواتین پارلیمنٹرینز کو پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور جلسہ سے قبل بھی شہر بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق لاہور میں 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسے میں لوگوں کی کثیر تعداد کو اکٹھا کرنا میزبان جماعت مسلم لیگ ن کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے اسی چیلنج کو پورا کرنے کے لیے اب مریم نواز نے جلسے سے قبل شہر بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز 7 دسمبر کو ریلیوں کی صورت میں شہر کے مختلف حلقوں کا دورہ کریں گی۔بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کی خواتین پارلیمنٹیرینز کے اجلاس میں مختلف صوبائی حلقوں میں ریلیوں کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی جب کہ ریلیوں کے حوالے سے بھی ان پارلیمنٹرینز کو خصوصی ٹاسک بھی سونپے جانے کا امکان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔