عیدالاضحیٰ پر پابندیاں نہ لگانے کا عندیہ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بڑی عید پر پابندیاں نہ لگانے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چیمبرز آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں یومیہ 20 ہزار ویکسین لگانے کی صلاحیت ہے ، ویکسین لگانے کی مہم تیزی سے چلائیں گے ، جتنی جلدی ویکسین کا عمل اوپر جائے گا پابندیاں اٹھائی جائیں گی کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ بڑی عید پر کوئی پابندی نہ ہو اور سب مارکیٹیں کھلی ہوں جب کہ ابھی ہم نے تفریحی پارکوں کو بھی محدود تعداد کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔