شہریار آفریدی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا دوسرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، شہریار آفریدی میں 29 مئی کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ، ذرائع وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی بدستور قرنطینہ میں رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں شہریار آفریدی کا دوسرا ٹیسٹ کیا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر شہریار آفریدی قرنطینہ سے باہر نکل سکیں گے۔

خیال رہے کہ شہریار آفریدی میں 29 مئی کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان کی اہلیہ اور ان کے گھر کے 2 ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر پاکستان کورونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ریکارڈ 105 اموات ہوئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔