سپرہائی وے منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری
کراچی سپرہائی وے سہراب گوٹھ کے قریب ایشیا ء کی سب سے بڑی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی میں 10 جون سے قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہےابتک مویشی منڈی آنے والے گائے،بیل،بکروں کےساتھ مختلف رنگ ونسل کے مویشیوں کی تعداد کم و بیش ایک لاکھ ہوچکی ہے،خوبصورت 5 سینگوں والے خوبصورت بکرا نے بھی دھوم مچارکھی ہے،
بیوپاری کا کہنا ہے کہ اس نے بکرے کی خدمت میں دن رات ایک کررکھا ہے،5سینگوں والا یہ خوبصورت بکرا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن ہواہے جبکہ کاموری،نکری اور گلابی نسل کے بکرے بھی مویشی منڈی کی زینت بن چکے ہیں،بیوپاریوں نے 35 سے 50 ہزار روپے بکروں کی قیمت مقرر کررکھی ہے،گائے،بیل،بکروں کے بناو سنگھار کا سامان بھی مویشی منڈی میں موجود ہے جبکہ جانوروں کو پہنانے کیلئے سر کے تاج ،گلے کی رسی اور پیروں کےگھنگروں بھی فروخت کیے جاررہے ہیں،ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کے مطابق مویشیوں کو روزانہ کی بنیاد پر مفت پانی فراہم کیا جاررہاہے اور اسوقت ملک کے کونے کونے سے آنےوالے بیوپاریوں اور جانوروں کو مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔