سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبریں مسترد، میری صحت بہتر ہے: اداکارہ ندا یاسر
لاہور: اداکارہ ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری صحت بہتر ہے اور اہلخانہ سمیت گھر پر ہیںاداکارہ ندا یاسر، ان کے شوہر سمیت اور ان کی بیٹی میں 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ان کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والے اداکار نوید رضا میں بھی وبا کی تصدیق ہوئی تھی۔ایسا خیال کیا جا رہا تھا کہ ندا یاسر کے مارننگ شوز میں شرکت کرنے والی کچھ شخصیات اور ان کے عملے کے کچھ ارکان بھی کورونا کا شکار ہو سکتے ہیں۔تاہم اداکارہ کا دعویٰ تھا کہ ان کے عملے سمیت گھرکے ملازمین میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہ ان کے بیٹوں میں بھی کورونا وائرس منتقل نہیں ہوا۔اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ ان کی بیٹی اور ان کے شوہر اداکار یاسر نواز اور ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہوئے۔ شو میں اداکار نوید رضا کے ساتھ شرکت کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے بھی کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا مگر ان کا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا اداکارہ ندا یاسر اور ان کے شوہر میں کورونا کی تشخیص کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے شوبز شخصیات سمیت ان کے مداح بھی پریشان دکھائی دیے اور ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کرتے دکھائی دیے۔تاہم گزشتہ چند دن سے اداکارہ ندا یاسر کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیل گئیں جس کے بعد اداکارہ ذہنی طور پر پریشان ہوگئیں اور انہوں نے افواہوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کی۔ندا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی صحت بہتر ہے اور وہ اہل خانہ سمیت گھر پر ہیں۔