سندھ حکومت نے سوئی سدرن کو لائن بچھانے کی اجازت نہیں دی، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم عمر ایوب خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک سال 5 ماہ سے سندھ حکومت کو بار بار خط لکھنے اور حکام سے ملاقاتوں کے باوجود سوئی سدرن کو 17 کلو میٹر پائپ لائن بچھانے کی اجازت نہیں دی۔انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں گیس قلت کی ذمہ داری حکومت سندھ کی ہو گی۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کراچی میں گیس قلت پر قابو پانے کے لیے دسمبر کے وسط تک پائپ لائن کو مکمل کر کے درآمدی ایل این جی سے یومیہ 15 کروڑ مکعب فٹ اضافی گیس سسٹم میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ خیال رہے کہ سندھ حکومت کو بار بار خطوط لکھنے کے باوجود ابھی تک پورٹ قاسم سے سوئی سدرن کے ڈسٹری بیوشن سسٹم تک پائپ لائن بچھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔