سندھ اسمبلی کے ارکان گھر بیٹھے ایوان کی کارروائی میں شریک ہوسکیں گے

کراچی : سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، جس کے بعد سندھ اسمبلی کے ارکان گھر بیٹھے ایوان کی کارروائی میں شریک ہوسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سندھ پروگریسیواورفیوچرسٹک قانون سازی میں پھربازی لے گیا، سندھ اسمبلی نےترمیم متفقہ طورپرمنظورکرلی

جس کے بعد سندھ اسمبلی کے ارکان گھر بیٹھے ایوان کی کارروائی میں شریک ہوسکیں گے اور آن لائن سندھ اسمبلی سیشن میں ارکان گھر بیٹھے تقاریربھی کرسکیں گے۔اسپیکر سندھ اسمبلی جب چاہیں گے آن لائن سیشن کال کرسکیں گے، آن لائن سیشن سے کورونا سےمتاثرارکان سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس میں حصہ لے سکیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سندھ اسمبلی کےقواعدوضوابط میں ترمیم کے حوالے سے کہا اسمبلی کاآن لائن سیشن سب کی حفاظت کےلیے ہے۔

اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کے رولز آف پروسیجر میں ترمیم کر رہے ہیں، قواعد میں اسپیکر کو آن لائن سیشن بلانے کی اجازت کی ترمیم شامل کریں گے، ہنگامی صورتحال ہو یا روایتی اجلاس ممکن نہ ہو تو آن لائن اجلاس ہوا کرے گا، جس کے بعد سندھ اسمبلی ملک کی پہلی اسمبلی ہوگی جو ٹیکنالاجی کا استعمال کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔