سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے پر سختی سے عمل کی ہدایت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے پر سختی سے عمل کی ہدایت کردی۔ کہا ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بغیر ماسک کسی کو سرکاری دفاترمیں داخل ہونےکی اجازت نہ دی جائے، انھوں نے کہا کہ ماسک پہننےکی پابندی سےکوئی بھی مستثنیٰ نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماسک پہننےاورباربارہاتھ دھونےکی عادت کورونا سےمحفوظ رکھےگی، کوروناکاپھیلاؤ کم کرنےکےلیےاحتیاط بے حد ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماسک پہننااورباربارہاتھ دھوناسماجی ذمےداری کادرجہ اختیارکرچکاہے، احتیاط کرنےہی میں سلامتی اورتحفظ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔