سرکاری اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کٹس ختم ہو گئیں

لاہور: پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی کٹس ختم ہو گئی ہیں۔جناح اسپتال، سروسز اسپتال، جنرل اسپتال اور میو اسپتال میں کرونا وائرس کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹ کی کٹس ختم ہو گئیں۔سرکاری اسپتالوں میں صبح سے مریضوں کے کورونا نمونے نہیں لیے گئے، کورونا لیب انچارج کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ کٹس گزشتہ رات ہی کو ختم ہو گئی تھیں، جس کے بعد سے ابھی تک نئی کٹس نہیں ملیں۔لیب انچارج کے مطابق مذکورہ اسپتالوں کو ابتدائی طور پر 100 کٹس دی گئی تھیں، جو ایک گھنٹے میں ختم ہو گئیں، کٹس ختم ہونے کے بعد تاحال نئی کٹس نہیں ملیں۔ اسپتال ذرایع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں کرونا کے آنے والے مریضوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔