رواں ہفتے میں مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد : جون کے آخری ہفتے میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 10.21 فیصد تک جا پہنچی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ اور ملک میں مہنگائی کی شرح 10.21 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا مہنگی اور 7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ رواں ہفتے 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتےایل پی جی گھریلوسلنڈر16 روپے مہنگا ہوا اور دودھ، گوشت، چاول ، ٹماٹر ، آلو اور دال مسور بھی مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتےکےدوران انڈے، پیاز ، چائے، مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں مرغی کےگوشت کی قیمت میں فی کلو 8 روپےکمی ہوئی جبکہ لہسن، دال چنا اوردال مونگ ،دال ماش اور چینی سستی ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔