حکومت کا 15 ہزار ٹن درآمدی چینی خیبر پختونخوا کو دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے 15 ہزار میٹرک ٹن چینی خیبر پختونخوا کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت کی جانب سے فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔ تفصِلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے درآمدی چینی خیبرپختون خوا کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق کے پی کے حکومت نے چینی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا۔وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ صوبے میں چینی کی قیمتیں کنٹرول پرائس پر فروخت کرنے لیے چینی کی ضرورت ہے، اس لیے 15 ہزار میٹرک ٹن چینی فراہم کی جائے جس کے بعد ٹی سی پی کے ذریعے درآمد شدہ چینی کے پی کے کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں اس وقت ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کی جا چکی ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر کے مطابق اس میں سے 25 ہزار ٹن چینی یوٹیلیٹی کارپوریشن نے خریدی ہے، جس کے بعد چینی کی قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔