جے یو آئی (ف) کو تاحال ملین مارچ کی اجازت نہ ملی
وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کرنے والی جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں اختلافات مزید گہرے ہونے لگے ہیں تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے تاحال جے یو آئی (ف) کو کراچی میں ملین مارچ کی اجازت نہیں دی ہے۔ذرائع جے یو آئی (ف) کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کی تحریری درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا ہے، اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سےکل مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرناہے، جے یوآئی نے ملین مارچ میں پی ڈی ایم قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کی جانب سے کل کراچی میں اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں شہر بھر میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے بینرز اور پینافلیکس آویزاں کئے جاچکے ہیں، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے جےیوآئی کوتاحال ملین مارچ کی اجازت نہیں ملی۔