جولائی میں مہنگائی کی شرح میں 2.50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

وفاقی ادارہ شماریات نے جولائی 2020 میں مہنگائی کے اعداد وشمارجاری کردیئے نئے مالی سال2020-21کے آغازمیں بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی 2020 میں مہنگائی کی شرح میں 2.50 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا جولائی 2019 کے مقابلے جولائی 2020میں مہنگائی کی شرح 9.30 فیصد رہی ۔

اعداد وشمار کے مطابق ایک ماہ میں ٹماٹر 179فیصد،موٹرفیول27،سبزیاں24فیصد، مصالحہ جات7.57فیصد ،چینی 3.82، چکن 2.6فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ پیاز17فیصد،انڈے11فیصد ، گندم،آٹا7فیصد تک مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات نے کہا دال مونگ10.72فیصد، ٹرانسپورٹ7.55،دال مسور6 فیصد سستی جبکہ پھل 6.24 فیصد ،دال ماش 2.71 ،چنا 2.7، دال چنا 2.39 فیصد سستے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق چینی دہی اور آلو کی قیمت 2 روپے بڑھ گئی، زندہ مرغی 20روپے جبکہ فی درجن کیلے 4روپے سستے ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔