بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز ایک فیصد رہ گئے
بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے میں فعال کیسز کم ہوکر ایک فیصد رہ گئے۔دوسری جانب کورونا کے مزید 34 مریض صحت یاب اور فعال کیسز کی تعداد 273 ہوگئی جبکہ اسپتالوں میں 6 مریض زیرعلاج ہیں۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسزکی شرح5.01 رہی، بلوچستان میں کوروناسے اموات کی تعداد 193 ہے، صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18 ہزار 750 ہوگئی۔