بلوچستان، کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری

صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں 3 روز کے دوران 597 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے بلوچستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے،بلوچستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 145 ہوچکی ہے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 92 ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 13 ہزار 547 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبے میں فعال کیسز صرف 8 فیصد رہ گئے ہیں جن کی تعداد 1400 ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔