برطانیہ سے ملنے والی کورونا کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی ، 3 افراد میں تشخیص

برطانیہ سے ملنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے پاکستان پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے آنے والے 12 افراد میں سے 3 میں کورونا کے نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے ، جن مسافروں میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی وہ عالمی وباء کی نئی قسم جینو ٹائپنگ سے مشابہت رکھتا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق برطانیہ سے آنے والے 12 میں سے مجموعی طور پر 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جن میں سے 3 کورونا کیسز نئی قسم کے ہیں ، جس کے بعد سے مسافروں سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔