ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر قرض دے گا
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کا قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت اے ڈی بی 30 کروڑ ڈالر قرض اور 50 لاکھ ڈالر امداد کی صورت میں دے گا۔وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بحتیار نے فنڈنگ پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایمرجنسی امداد انسداد کورونا اور احساس پروگرام کے ذریعے نقد رقم کی منتقلی کیلئے استعمال ہوگی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ہیڈ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سماجی واقتصادی شراکت دار جاری رکھیں گے ۔ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظور دی تھی۔