ایران میں کورونا وائرس کی تیسری لہر

ایران کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کی زد پر ہے، وبا سے تحفظ کے لیے ایرانی وزارت صحت نے اہم اقدامات شروع کر دیے۔ ایران میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے سخت پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے۔تفصِلات کے مطابق شہروں اور قصبوں کے درمیان غیر ضروری سفر کرنے اور کاروبار پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔ نائب وزیر صحت نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ خاندانی اجتماعات کورونا پھیلانے کی بنیادی وجہ ہیں، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے 10 فی صد لوگ 80 فی صد افراد کو متاثر کر سکتے ہیں۔تیسری لہر کے دوران بھی ایران میں کورونا کیسز بڑھتے جارہے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 931 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، جب کہ کورونا سے مزید 431 افراد کا انتقال ہوا جبکہ ایران میں فعال کیسز کی تعداد اس وقت 2 لاکھ 845 ہے، جن میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کی حالت تشویش ناک ہے۔خیال رہے کہ ایران میں رواں برس 26 فروری کو کیسز سامنے آنا شروع ہوئے تھے،اب تک کیسز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 300 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 44 ہزار 327 ہے.

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔