آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ساتھ ہی من مانے داموں پر آٹا فروخت کیا جارہا ہے۔ترجمان چکی مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کے نرخ بڑھ گئے ہیں جبکہ انتظامیہ ہمیں وافر گندم دے ہم قیمت نہیں بڑھائیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے گندم بحران جاری ہے، حکومت سے کچھ نہیں ہوسکا، اگر یہی حال رہا تو قیمت مزید بڑھ سکتی ہے جبکہ چکی مالکان کے مطابق لاہور میں کھلے آٹے کی قیمت 76 سے بڑھا کر 80 روپے فی کلو کردی گئی ہے جب کہ شہر کے کئی مقامات پر من مانا اضافہ کر کے 84 روپے کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔