اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی و صوبائی حکومتی اداروں سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی و صوبائی حکومتی اداروں سے جواب طلب کرلیا۔گزشتہ روزسندھ ہائیکورٹ میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔سٹس محمد علی مظہرنے استفسار کیا کہ وفاقی ادارے جواب کیوں جمع نہیں کراتے، باربار نوٹسز جاری ہوچکے، آخر کب جواب جمع کرائیں گے جس پرڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئندہ سماعت پرجواب کو یقینی بنائیں گے۔ تفصِلات کے مطابق سماعت کے دوران درخواست گزارمحمود اخترنقوی نے کہا کہ 3 بارنوٹسزجاری کیے مگرجواب تک نہیں آرہا،عوام کے لیے بنیادی اشیا کی خریداری مشکل ہوچکی ہے، وفاقی حکومت سے پوچھا جائے کہ مہنگائی کو کیوں نہیں روکا جا رہا، حکومتی ادارے ناکام ہوچکے، عدالت عمل داری کا حکم دے۔دوسری جانب عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتی اداروں سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔