کورونا کے 661 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کروناوائرس کے 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 8 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6552 ہوگئی، متاثرین میں درجنوں مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹے میں 661افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مجموعی کیسز 3لاکھ 17ہزار595 ہوگئے ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار708 ریکارڈ کی گئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار335 ہے، کورونا کے 493کیسز تشویشناک اور سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔