کورونا مریضوں کو ایکٹیمرا انجکشن دینے کی ممانعت
لاہور: کورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو ایکٹیمراانجکشن دینے پر پابندی عائد کردی گئی، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پرانجکشن 500 آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں پر استعمال ہوگا۔ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ نے کورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو ایکٹیمراانجکشن دینے اور انجکشن کی عام مارکیٹ میں فروخت پرمکمل پابندی عائد کردی اور اس حوالے سے ایس او پیز جاری کردیے۔ایس او پیز کے مطابق ایکٹیمرا انجکشن صرف ٹرائل کی بنیاد پر مخصوص اسپتالوں میں ہی استعمال ہوگا، ابتدائی طور پرانجکشن500 آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں پر استعمال کیا جائے گا۔ایڈوائزی گروپ ایکٹیمراانجکشن کےاستعمال کےلیےاسپتالوں کی منظوری دےگا ، سرکاری اسپتالوں میں انجکشن کااستعمال ایکسپرٹ گروپ اور پرائیوٹ اسپتالوں میں انجکشن کااستعمال پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن دیکھے گا۔ایس او پیز میں کہا گیا اسپتال کی کمیٹی ایکٹمیراانجکشن استعمال کرنے کی منظوری دے گی اور مخصوص پرفارما منظوری کے بعد نجی کمپنی انجکشن جاری کرے گی ، ضرورت کےمریضوں کو انجکشن کی فراہمی کاعمل 24گھنٹےجاری رہےگا۔
کوروناایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کا کہنا ہے کہ ایکٹیمراانجکشن کےحوالے سےاسپتال اورنجی کمپنی ریکارڈ محفوظ رکھے گی جبکہ انجکشن سے صحت یاب اور جاں بحق افراد کا ڈیٹا بھی لیا جائے گا۔