کورونا وائرس نے نیب سکھر کو بھی گھیر لیا
سکھر: کورونا وائرس نے قومی احتساب بیورو سکھر کو بھی گھیر لیا ہے۔
نیب سکھر آفس میں 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت 19 افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ کورونا میں مبتلا عملے میں آئی ٹی سیکشن اور انویسٹی گیشن برانچ کے افراد بھی شامل ہیں، پازیٹو آنے والے تمام افراد کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی میں 6 مزید اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی، پارلیمان کے براہ راست سیشنز کے منفی نتائج سامنے آنے لگے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں بہت سے پارلیمنٹیرینز کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔جبکہ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ ہاؤس کے 16 ملازمین وبائی مرض کا شکار ہوئے، تین دن قبل کے پی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جمشید الدین کاکا خیل اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت چیمہ کورونا سے انتقال کر گئے تھے۔