کمرے کا دروازہ توڑ کر صفدر کو گرفتار کیا، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے شوہر کو گرفتار کیا۔مریم نواز نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنی شوہر کی گرفتاری کی اطلاع دی
انہوں نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کی ایک ٹوئٹ بھی شیئرکی۔مریم نواز نے کہا کہ جب پولیس اہلکار زبردستی اندر گھسے تو وہ کمرے میں موجود تھیں اور سو رہی تھیں