پیپلز پارٹی کبھی عمران خان کا ساتھ نہیں دے گی: سعید غنی

راچی: صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس سلیکٹڈ حکومت کا ساتھ کبھی نہیں دے گی، ہم بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پیپلز پارٹی کے رہنما شہید عبداللہ مراد کی 16 ویں برسی کے موقع پر ملیر میں منعقدہ جلسے میں شرکت کی۔
وزیر تعلیم نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی اس حکومت کا ساتھ کبھی نہیں دے گی پیپلز پارٹی شہیدوں کے لہو سے بنی ہے۔ ہم سب مل کر بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔