پیمرا کا خواتین کے عالمی دن سے متعلق ٹی وی چینلز کو خصوصی ہدایت نامہ

پیمرا کا خواتین کے عالمی دن سے متعلق ٹی وی چینلز کو خصوصی ہدایت نامہ
اسلام آباد : پیمرا نے ’’خواتین کاعالمی دن‘‘ سے متعلق ٹی وی چینلز کو خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا ہے، ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز خواتین سے متعلق نازیبا بینرز، نعرے اور ڈسکشن نشر نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا نے ’’خواتین کاعالمی دن‘‘ کی مناسبت سے ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا عورت مارچ سےمتعلق بعض چینلزنے متنازع نعرے نشر کیے، تمام ٹی وی چینلزاس ضمن میں اخلاقیات کو مدنظر رکھیں۔

پیمرا کا کہنا تھا کہ متنازع موادنشر کرنامذہبی،اخلاقی،سماجی ،ثقافتی طور پر غیرمناسب ہے، خواتین سےمتعلق متنازع مواد سےعوام کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ انھیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے خواتین سے متعلق متنازع مواد کی شکایات مل رہی ہیں، جن کے تناظر میں کارروائی ہوگی۔

ہیں ، اتھارٹی کو بھی ٹی وی چینلز پرمتنازع نعرے،ڈسکشن نشر ہونے کی شکایات ملی ہیں جبکہ پاکستان سٹیزن پورٹل، پیمرا کمپلینٹ اور کال سینٹر پر بھی شکایات درج کرائی گئی ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔