پیشاور، کورونا کیسز کی شرح 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور اور مردان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس ایکٹیو کی تعداد بھی کم ہوکر 3 ہزار 998 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے، خیبرپختونخوا میں بھی قاتل وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ہے
جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 ماہ کی کم ترین سطح 1.8 فیصد پر آگئی ہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اعداد وشمار کے مطابق صوبے آج بھی 8 ہزار 128 نئے ٹیسٹ کئے گئے، کے پی میں اب تک کل 18 لاکھ 70 ہزار 572 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور شہر وائرس کے وار سے محفوظ رہا، کورونا وائرس تیسری لہر میں پہلی بار پشاور میں آج کورونا وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی
جبکہ ضلع مردان جہاں رمضان کے مہینے میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 55 فیصد سے بھی زیادہ تھا اور آج مردان بھی وائرس کے وار سے محفوظ رہا، آج سب سے زیادہ اموات سوات سے رپورٹ ہوئی ہے، جہاں پر وائرس سے 4 افراد زندگی کی بازی ہاگئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ملک میں کورونا کیسز کی شرح2.54 فیصد ہو گئی ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 77اموات رپعرٹ ہوئی ہیں ۔ جبکہ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق 1 ہزار118 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار453 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار987 ہے۔جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 36ہزار 131 ہے۔اور8لاکھ 69 ہزار691 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔