پنجاب میں کورونا کیسسز میں اضافہ، میو ہسپتال میں سرجری آپریشن بند

صوبہ پنجاب میں ہونے والے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور کے میو ہسپتال میں معمول کے آپریشن بند کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کی طرف سے شعبہ سرجری کے سربراہ ڈاکٹر اصغر نقوی کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ معمول کے سرجری آپریشن کو روک دیا جائے ، کورونا مریضوں میں ایک بار پھر ہونے والے اضافے کے بعد اب صرف ایمرجنسی یا کینسر کے مریضوں کی سرجری ہی کی جائے گی، تفصِلات کے مطابق ہسپتال کے شعبہ سرجری میں ہر روز 15 سے 20 آپریشن کیے جارہے تھے ، تاہم کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے سرجری آپریشنز کا عمل معطل کردیا گیا ہے جس کا میو ہسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقوی کی طرف سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔اس ضمن میں چیف سیکریٹری جواد رفیق ملک نے کہا ہے کہ پنجاب کےہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعدادبڑھ رہی ہے، ایک بار پھر ہسپتالوں میں کورونا کے باعث تشویشناک مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ، انہوں نے بتایا کہ رواں برس یکم ستمبر کو پنجاب میں اموات کاتناسب 1.6 تھا جو کہ آج 6 فیصد تک پہنچ چکا ہے ، جب کہ صوبہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح 0.92 سے بڑھ کر 1.33 ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔