پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہو گا

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل 29 دسمبردوپہر دو بجے بلاول ہائوس کراچی میں ہوگا،اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کریں گے۔تفصِلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال،پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک،سینیٹ انتخابات،ضمنی انتخابات،اسمبلیوں سے استعفوں اورپارٹی امورسمیت دیگرمعاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔