پاکستان نےکورونا ویکسین کلینکل ٹرائل کے تیسرے فیز کا آغاز کر دیا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا ویکسین کی آزمائش کے ابتدائی 2 مراحلے مکمل ہونے پر اب کلینکل ٹرائل کے تیسرے فیز کا آغاز کر دیا گیا ہے ترجمان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کورونا ویکیسن کے تیسرے کلینکل ٹرائل کی منظوری دےد ی ہے خیال رہے کہ یہ ویکسین چینی کمپنی کیسینوبائیو اور بیجنگ انسٹیٹیوٹ بائیوٹیکنالوجی کی تیار کردہ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کا فیز تھری کلینکل ٹرائل پہلی بار ہو رہا ہے جب کہ چینی کمپنی روس،چلی،ارجنٹینا،سعودی عرب میں ویکسین کاٹرائل کررہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔