اداکارہ سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑ دے مارا

کراچی:  معروف اداکارہ سارہ خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ڈائریکٹر کو دو تھپڑ مارے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میک اپ روم میں تھے جب میں نے انہیں ڈر کے مارے تھپڑ مار دیا تھا لیکن پھر سوچا کہ روم میں کوئی نہیں ہے، چیختی ہوئی باہر گئی اور جب وہ وہاں پہنچے تو میں نے سب کے سامنے انہیں ایک اور تھپڑ مارا۔اداکارہ سارہ خان نے تھپڑ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مجھے فلم دکھانے لے جانا چاہتے تھے لیکن میں انکار کررہی تھی جب انہوں نے ہاتھ پکڑا تو مجھ سے برداشت نہیں ہوا اور انہیں ڈر کے مارے تھپڑ دے مارا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔