پاکستانی عازمین حج کو واجبات کی واپسی

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے حج درخواست گزاروں کو واجبات واپس لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار جلد اپنے واجبات بینکوں سے واپس نکلوالیں۔ترجمان نے تمام نامزدبینکوں کو 28 جولائی تک رقوم کی واپسی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی اور کہا وزارت نے بینکوں میں پیسے رکھنے یا نیا اکاؤنٹ کھلوانے کی ہدایت نہیں کی، نامزد بینک بلاکٹوتی تمام واجبات ادا کرنے کے پابند ہیں۔۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ تمام درخواست گزاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جارہی ہے واجبات کی نقد واپسی کے لیے درخواست گزار کا بینک آنا ضروری ہے۔
بعد ازاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کے سعودی فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ فیصلہ شریعت کےحکم اور موجودہ حالات کےعین مطابق ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔