ٹرمپ کے ڈبلیو ایچ او اور چین پر الزامات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے مخالف صدارتی امیدوار جوبائیڈن، سابق صدر اوباما، ڈبلیو ایچ او اور چین کے خلاف الزامات کے انبار لگا دیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں 10 ہزار فیکٹریاں بند ہوئیں، وہ 8 سال اوباما کے ساتھ اقتدار میں رہے، دونوں نے چین کو ہمارے راز چوری کرنے کی اجازت دی۔ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن نے چین کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شمولیت کی حمایت کی تھی، ڈبلیو ٹی او میں آکر چین نے پوری دنیا کو لوٹا، کورونا وبا کے معاملے پر جوبائیڈن نے چین کا ساتھ دیا،امریکی صدر کا کہنا تھا ہنٹر بائیڈن کئی ملین ڈالرز لے کر اڑا لیکن کوئی اس کے بارے میں بات نہیں کرتا، میں نے دنیا کی سب سے بڑی اور مضبوط معیشت تشکیل دی،

ٹرمپ نے یورپی یونین پر بھی تنقید کی، کہا یہ صرف امریکا پر برتری حاصل کرنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی، میں نے سفری پابندیاں لگائیں تو نینسی پلوسی اور جوبائیڈن نے سفری پابندی کی مخالفت کی، لیکن تھوڑے عرصے بعد دونوں نے میرے فیصلے کو درست قرار دیا، سفری پابندیاں عائد کر کے لاکھوں جانوں کو محفوظ کیا۔عالمی ادارہ صحت پر بھی ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یہ چین کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے، ہم عالمی ادارہ صحت کے ساتھ واپس آ سکتے ہیں اگر وہ اصلاح کر لیں۔ کورونا وائرس کو چینی وائرس کہتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے متعدد ویکسینز پر کام جاری ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔