ملک میں 566 نئے کورونا کیسز رپورٹ

گزشتہ 24گھنٹے میں ملک میں 566 کٔرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں 7مریضوں نے دم توڑا جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے کُل اموات 6 ہزار 451 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہے، اب تک 2 لاکھ 95ہزار 333کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 576 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 952 ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کرونا کے 593 مریض صحت یاب ہوئے۔