لاہور ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کو بند کردیا گیا
لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے کو مرمت کے لیے ڈیڑھ سال تک بند رکھا جائے گا، ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے 36 ایل کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے مرکزی رن وے کی مرمت کے لیے اجازت طلب کی تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مرکزی رن وے کی مرمت کی اجازت دے دی۔مینیجر لاہور ائیرپورٹ اختر مرزا کے مطابق مرکزی رن وے کو نئے سرے سےبنایا جا رہا ہے اس لیے اسے 4 اگست سے بند کیا گیا ہے جو 2021 تک بند رہے گا۔اختر مرزا کا کہنا تھا مرکزی رن وے کی بندش سے طیاروں کے ٹیک آف یالینڈنگ میں مسئلہ نہیں ہوگا، طیارے سیکنڈری رن وے استعمال کریں گے جو ٹرپل سیون سمیت تمام بڑے طیاروں کیلئے استعمال ہو سکتا ہے۔