فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف پاکستان نہیں آئیں گے ، فواد چوہدری
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے پاکستان واپس نہ آنے پر نظام انصاف پر انگلی اٹھ رہی ہے۔
راولپنڈی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف پاکستان نہیں آئیں گے، منظم مافیا کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہے تاہم دونوں بھائیوں کے پاکستان واپس نہ آنے پر نظام انصاف پر انگلی اٹھ رہی ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن عمران خان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 456 اسکولوں کو سائنسی نظام تعلیم میں بدل رہے ہیں جب کہ تعلیم میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کو ملک سے باہر بھی بھیجیں گے، پاکستان کے مستقبل کی بنیاد علم، عقل اور دلیل پر رکھیں گے۔